21 نومبر 2011 - 20:30

مصر کے ٹی وی نے اپنی تازہ ترین خـبر میں اعلان کیا ہے کہ مصر میں عوامی احتجاج کے بعد مصر کی عارضی حکومت نے استعفی دیدیا ہے۔

ابنا: مصر کے وزیر اعظم اعصام شرف اور اس کی کابینہ نے عوامی احتجاج کے بعد استعفی دیدیا ہے مظاہرین  فوجی حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں مصر میں انتظامی امور اس وقت فوجی کونسل کے پاس ہیں جو مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک ، امریکہ اور سعودی عرب کی آلہ کار کونسل ہے فوجی کونسل نے سعودی عرب سے کئی ارب ڈآلر مصری عوام کی تحریک کو دبانے کے لئے وصول کئے ہیں۔مصر کے تازہ ترین مظاہروں میں اب تک 33 افراد ہلاک  اور 2000 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔..... /169